• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بھر میں مقامی سطح پر تیارکی گئی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل شروع کردیا گیا، پہلے دن 3 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک میں ویکسینیشن کی مہم کا آغاز کیا۔

پہلے مرحلے میں ہائی رسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جائے گی، ویکسین کی ایک ماہ میں دوڈوز ہونگی۔

واضح رہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار158 کیس اور 175 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس ایک کروڑ5 لاکھ اور اموات ایک لاکھ52 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

تازہ ترین