• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں آج سے کورونا وائرس ویکسی نیشن کا آغاز

بھارت میں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ہائی رسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگا ئی گئی۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا بھر میں ہزاروں ویکسی نیشن مراکز اور موبائل اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبر دار کیا ہے کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

تازہ ترین