• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز ملازمین کے مطالبات کا مسئلہ سینیٹ میں اُٹھاؤں گا، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پمز ملازمین کے مطالبات کا مسئلہ پیر کو سینیٹ میں اُٹھاؤں گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پمزاسپتال کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئے، اس دوران انہوں نے کہا کہ میں پمز سیاست کرنے نہیں آیا بلکہ جائز مطالبات کو سننے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی تاکہ مسئلہ حل ہو، روز دیکھنے کو مل رہا ہے کہ ڈی چوک اور پارلیمنٹ کے باہر احتجاج ہو رہا ہوتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پمز ملازمین کے ساتھ وعدہ کرنا اور پھر پورا نہ کرنا حکومت کی جانب سے غلط تاثر جاتا ہے، اگر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو مظاہرین کو پارلیمنٹ کا رخ کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں پمز کے ملازمین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، ایم ٹی آئی آرڈیننس کے ذریعے اگر کچھ ہورہا ہے تو وہ بھی غلط عمل ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ حکومت سے بات کرکے ایم ٹی آئی کے آرڈیننس کو ختم کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین