• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات صدر، وزیراعظم کے انتخابات کی مانندآئین کے تحت ہیں،خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس پر 12 صفحات کا جواب سیکرٹری الیکشن کمیشن شاہجیل شہریار سواتی ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرایا ۔

الیکشن کمیشن نے جمع کرائے گئے جواب میں سپریم کورٹ سے سینیٹ انتخابات پر رائے طلب کی ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات آئین کے تحت ہیں یاقانون کے تحت ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔


تازہ ترین