• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ آئرلینڈ نے نئی ویب سائٹ لانچ کردی

ڈبلن( معراج عابد) آئرلینڈ میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کردی۔ سفارت خانے کی ویب سائٹ www.pakembassydyblin.org صارفین کے لیے قابل رسائی بنانے کی ہر ممکن کو شش کی گئ ہے۔کمیونٹی ممبران اپنی تمام اپائنٹمنٹ آن لائن بک کرواسکیں گے۔ آئرلینڈ میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اپنی کمیونٹی کی ہرممکن مدد کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اپنی پوری کوشش کررہےہیں کہ لوگوں کو بہتر سے بہتر سروسز فراہم کی جائیں ۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن شہزاد دستگیر نوشیرانی نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ نئی ویب سائٹ اسی سلسلہ کی کڑی ہے ،انہوں نے بتایا کہ اب اس نئی ویب سائٹ کی مدد سےکمیونٹی ممبران سروسز کے حوالے سے اپائنٹمنٹ بک کرواسکتے ہیں جن میں پاسپورٹ کی درخواست وغیرہ کے عمل کو اپنے وقت کے مطابق بک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کمیونٹی سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سروس کو استعمال کریں اور اس کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دیں۔
تازہ ترین