• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی آپ کی جان لے سکتی ہے، نئی اینٹی کورونا کمپین کا سلوگن

لندن (پی اے) کورونا وائرس سے متعلق نئے سخت اشتہارات میں ڈرامائی زبان کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر وہ کافی کیلئے جائیں گے تو وہ ان کی جان لے سکتی ہے۔ نئی نیشنل کمپین کا آغاز چند روز میں ہونے والا ہے جب حکومت کورونا انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے پابندیوں کو مزید سخت کرنے پر نظریں جمائے بیٹھی ہے۔ زیر غور سلوگنز میں سے ایک ’’کافی کیلئے اپنی جان کو دائو پر نہ لگائیں‘‘ بھی ہے۔ کمپین کے ایک اور میسج میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ ٹرین کو بھی لے سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ وہ کورونا وائرس لاک ڈائون کی پابندیوں کی تعمیل کو یقینی بنائیں جبکہ برطانیہ اس بیماری کے پھیلائو کا مقابلہ کر رہا ہے۔ یہ مہم اس وقت سامنے آئی جب پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی سرویلئینس ٹیموں نے یہ رپورٹ دی کہ 10 جنوری تک کے سات دنوں میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پھیلانے والے فوڈ آئوٹ لٹس اور ریسٹورنٹس کی تعداد 11 سے 18 ہو گئی۔ تاہم اسی دورانیے میں 977 مشتبہ کورونا وائرس کیسز کیئر ہومز سے متعلق تھے۔ یہ ڈیٹا اس کی مکمل تصویر پیش نہیں کرتا کہ کورونا وائرس ٹرانسمیشن کہاں ہو رہی ہے۔ پی ایچ اے کے اپ ڈیٹ ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کے 243 مشتبہ آئوٹ بریکس میں 78 ہسپتالوں 31 ایجوکیشنل سیٹنگز جیسا کہ سکولز سے متعلق تھے۔
تازہ ترین