• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق بغددای کے علاقے سے 34 سالہ اسحاق لاش ملی، ڈاکٹروں نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے، پی آئی ڈی سی ریلوے لائن کے قریب 50 سالہ شخص کی لاش ملی متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ،پولیس نے لاش کو سردخانے میں رکھوا دیا ہے، صدر مدینہ سینٹر کے واش روم سے 65 سالہ عالم کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، مچھر کالونی میں سمندر کنارے سے 20سالہ سعید نور کی تشدد زدہ لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ متوفی 12جنوری کو لاپتا ہوا،ماڑی پور کا رہائشی اور فشری میں کام کرتا تھا۔

تازہ ترین