آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیرپور:فیض گنج میں ملتان پولیس کی کارروائی، مغوی خاتون بازیاب، نوجوان گر فتار

خیرپور(بیورورپورٹ) ملتان پولیس نے خیرپورکے علاقے فیض گنج میں چھاپہ مار کر ملتان کی مغوی خاتون صفیہ کو بازیاب اور اغوا کار نوجوان شاکرکو حراست میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل صفیہ کلثوم ملتان کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کا مقدمہ ملتان کے مخدوم رشید کے تھانے پر درج کرایا گیا تھا ،بعد ازاں صفیہ کلثوم کی سندھ کے فیض گنج کے علاقے کے گوٹھ بوگی میں موجودگی کی اطلاع پر ملتان پولیس نے فیض گنج پہنچ کر گوٹھ بوگی پر چھاپہ مارا اور صفیہ کلثوم اور نوجوان شاکر شیخ کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ملتان پولیس نے دونوں کو فیض گنج میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں کو سفری ریمانڈ پر ملتان پولیس کے حوالے کیا۔ بعد ازاں پولیس ان کو اپنےہمراہ ملتان لے گئی ۔

سندھ بھر سے سے مزید