• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی شدت برقرار، سڑکیں، بازار، سنسان، شرح اموات میں اضافہ

ہالا(نامہ نگار)ہالاسمیت اندرون سندھ سخت سردی نےسڑکیں بازارکاروباری مراکزسنسان کردیئےبیماراورضعیف العمرلوگوں کی شرح اموات میں اضافہ بچوں کی اکثریت سمیت نزلہ زکام بخار سینےاورجسمانی امراض بڑھ گئےاشیائےخوردونوش کےساتھ کوئلہ جلانےکی لکڑی کی قیمتوں میں 40 فیصدسےزائداضافےنےلوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیالنڈےبازار اورڈاکٹروں کی کلینک اور میڈیکل اسٹورز پررش بڑھ گیا ہالا نیو سعیدآباد مٹیاری بھٹ شاہ ہالااولڈاڈیرولعٰل خیبر سمیت اندرون سندھ سردی میں اضافہ سےامراض پھوٹ پڑے شہری سورج غروب ہوتےہی گھروں میں محصور اورسڑکیں سنسان اورگلیاں بازارویران ہونے کےساتھ گاجرکاحلوہ یخنی انڈےمونگ پھلی مرغی کاسوپ اورخشک میواجات کی فروخت اضافی قیمتوں کےساتھ شروع ہوگئیں گیس پریشرمیں کمی اوربندش سےلکڑیوں اورکوئلےکی قیمتوں بھی بڑھادی گئیں موسمیاتیتبدیلی سےبیماریوں کے ساتھ روزگاربری طرح متاثر ہونےکےباعث لیبر طبقہ کےچولہےٹھنڈےہوگئے۔

تازہ ترین