• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، 15سو بستروں کے اسپتال کی 5 دنوں میں تعمیر

بیجنگ(جنگ نیوز) کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے چین نے ہیبی صوبے میں ایک ہزار پانچ سو(1500) بستروں کا اسپتال پانچ دن میں تعمیر کرلیا، حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پھیلنا تشویشناک ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ نئی لہر بیرون ممالک سے برآمد شدہ اشیاء سے پھیلی ہےجس میں فروزن فوڈ سمیت دیگر اشیاء اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافر شامل ہیں، نئے بنائے گئے اسپتال میں 6500 کمرے ہیں اور یہ جنوبی بیجنگ کے علاقے نانگونگ میں تعمیر کیا گیا ہےکورونا کی پہلی لہر پر قابو پانے کے بعد دوسری لہر میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تازہ ترین