• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب آئندہ ہفتے قطر میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سعودی حکومت قطر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد آئندہ ہفتے قطر میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں قطر میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ فیصل بن فرہان نے کہا کہ انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیتے ہوئے جلد ہی سفارتی تعلقات باقاعدہ طور پر بحال کر دیئے جائیں گے۔ امریکی ثالثی میں ہونے والی ایک ڈیل کے نتیجے میں ان خلیجی ممالک کے اختلافات کو دور کیا گیا ہے۔ 2017ء کے وسط میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

تازہ ترین