کلرسیداں (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا ، سلیکٹڈ لوگوں نے اسے پھر گہری کھائی میں پھینک دیا ہے،ملک کی سمت درست کرنے کا واحد راستہ آزادانہ انتخابات اور منتخب لوگوں کی بااختیار حکومت ہے، جب ڈنڈے کے زور پر من پسند نتائج اور حکومتیں قائم کی جائیں تو پھر ملک ترقی کرسکتا ہے نہ ہی جمہوری اصولوں اور رویوں کا آگے لے جایا جا سکتا ہے،ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کے گھر پر ایصال ثواب کے بعدکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر انتخابات کے نتیجے میں عوامی رائے کا احترام کیاجاتا تو آج حالات بہت مختلف ہوتے ۔