• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا‘ جاوید اقبال

پشاور( لیڈی رپورٹر) خیبرپختونخوااکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سٹیٹ پشاورمیں وومن ڈیویلپمنٹ کمپلیکس بنانے کے منصوبے اور سپیشل اکنامک زون رشکئی، جلوزئی، چترال،گدون ،غازی، نوشہرہ، حطار، ہری پور سمیت ضم شدہ اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کا انعقاد اورسرمایہ کاری کی جائے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا میں نئے سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری اور صنعتی وتجارتی ترقی کے سلسلے میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری نائب صدر محمد زاہد شاہ، ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، ریجنل سیکرٹری میاں محمد وصال پر مشتمل وفد سے ملاقات میں کی ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے اکنامک زون کو فعال کرنے میں ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد زاہد شاہ اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی فیز 7 حیات آباد میںریجنل آفس چھ منزلہ عمارت بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں ایکسپوسنٹربھی ہوگا جس سے صوبے کی مصنوعات کی نمائش میں مدد ملے گی ان ڈسٹریل اسٹیٹ کے انفراسٹریکچر بہتر کرنے کے ساتھ ہائیڈل انرجی، ٹورازم، معدنیات اور زراعت پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کے پی ازمک کے ساتھ صوبے کی معاشی اور صنعتی ترقی میں شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے فیوچر میں جائنٹ وینچرکرنے پر اتفاق کرلیا۔
تازہ ترین