کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی عمل اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق قوم سے کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ویکسین دستیاب ہوجائیگی، ویکسین کیلئے نظام بن گیا ہے عملے کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے،سندھ حکومت کورونا ویکسین منگوائے ان کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کوآرڈنی نیشن کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا ویکسین سے متعلق قوم سے کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ویکسین دستیاب ہوجائیگی۔کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے بیان کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ ʼویکسین سے متعلق قوم سے کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ویکسین دستیاب ہو جائیگی۔