• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ، ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے خط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نجی سافٹ وئیر ہائوس پر چھاپہ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے جنید منصور اور حسن منصور کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خط میں جنید منصور اور حسن منصور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے،خط ایف آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد کو لکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ آفس کی جانب سےوزارت داخلہ کو دونوں مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارشی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ شاہراہ فیصل پر واقع سافٹ وئیر ہائوس میں چھاپے کا مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں درج ہے،گرفتار ملزمان 7 روزک ریمانڈ پر ہیں۔

تازہ ترین