• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے مالی معاملات میں کوئی شفافیت نہیں، نوازشریف

کراچی (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شفافیت کے ڈھول پیٹنے والے عمران خان کے مالی معاملات میں کوئی شفافیت نہیں۔

الیکشن کمیشن قوم کو بتائے کہ وہ تفصیلات دینے سے کیوں گریز کر رہا ہے ،عمران اس معاملے میں مجرم ہے۔

19جنوری کواپوزیشن کا احتجاج الیکشن کمیشن، بددیانت اور نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرنے والوں کے خلاف ہے، عوام پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

تازہ ترین