• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کے تنازع پرجاں بحق ہونیوالے چار مقتولین کی آبائی گائوں میں تدفین

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں کے نواحی علاقہ سموٹ میں زمین کے تنازع کی بھینٹ چڑھنے والے چاروں مقتولین کی آبائی گاؤں ڈھوک مستریاں میں اجتماعی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایس ڈی پی او کہوٹہ میاں افضال شاہ اور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اظہر حسین شاہ پولیس کی رویزر و اور اہلیٹ فورس سیکشن کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے۔ ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کئے جا سکے تا ہم پولیس افسران اور جوانوں پر مشتمل دو ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کشمیرروانہ کر دی گئی ہیں۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے محمد فاروق، عابد اور ساجدکوملزمان کیساتھ رشتہ دارہونے کی بنیاد پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے رات گئے مضروب زمرد اقبال کی مدعیت میں کرامت حسین،اس کے چار بیٹوں اور دو بھانجوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا جس میں مدعی نے زخمی حالت میں بیان دیا کہ میں کریانہ کی دکان کرتا ہوں،میرے بہنوئی مظہر اقبال کے گھر کے سامنے ہماری ملکیتی زمین ہے اور اس کے سامنے ملزم سلامت حسین نے اپنے مکان تعمیر کئے ہوئے ہیں، وقوعہ کے روز چار دیواری تعمیر کر کے ہماری زمین کا راستہ تجاوز کر کے بند کررہا تھا جس کو میں،میرے بھائی عنصر اقبال (مقتول) زرین اقبال(مقتول)،ہمشیرہ صفورہ بیگم (مقتولہ)اور بھابھی رقیب النساء (مقتولہ)نے منع کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور سلامت حسین،اسد حسین،آصف حسین،ناصر حسین پسران کرامت حسین، حامد اورراشد مسلح جبکہ کرامت حسین جوخالی ہاتھ تھا اپنے مکان کی چھت پر چڑھ گئے اور سیدھے فائر کئے جس کے نتیجے میں عنصر اقبال،زرین اقبال،رقیب النساء اور صفورا بیگم موقع پرہی جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین