• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی :ہزارہ محلہ میں لڑکی کی پراسرار ہلاکت

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورالائی ہزارہ محلہ میں نوجوان لڑکی پراسرار ہلاکت ۔خود کشی یا قتل پولیس تحقیقات کر رہی ہے پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے ہزارہ محلےرہائش پذیر حق نواز کی نوجوان بیٹی (س) کو گزشتہ روز مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس ہسپتال پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق لڑکی نے خود کشی کی ہے جبکہ ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے گلے پر نشان ہے پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ خود کشی ہے یا قتل مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
تازہ ترین