• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم آج سے کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی ، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ اور ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے کراچی آئی ہے۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 2007 ء کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان میں دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

تازہ ترین