آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بشریٰ انصاری پہلی مرتبہ لاہور موٹروے پہنچ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے زندگی میں پہلی بار لاہور موٹروے کے ذریعے اسلام آباد کا سفر کیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ لاہور موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے لاہور موٹروے پولیس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بڑی ہی عجیب بات ہے کہ میں پاکستان کی شہری ہونے کی باوجود بھی زندگی میں پہلی بار لاہور موٹروے آئی ہوں۔‘

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’میں بذریعہ موٹروے اسلام آباد جارہی ہوں اور جب میں یہاں پہنچی تو موٹروے پولیس نے بڑے ہی شاندار انداز میں میرا استقبال کیا جس کے لیے میں ان کی بہت شُکرگزار ہوں۔‘

اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں لاہور موٹروے پر سفر کرنے سے متعلق چند احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔

بشریٰ انصاری نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پولیس کا احترام کریں، ان سے محبت کریں اور ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کریں۔‘

اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔


خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید