اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اور حالات کی بہتری کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے سابق ایم این اے میاں منیر کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور اُن کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پارٹی میں جمہوری عمل مکمل ہو گیا ہے، سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔