وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی برادری کا نقطہ نظر بدل چکا ہے۔
ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اقدامات کے باعث مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کا نقطہ نظر تبدیل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے واضح کردیا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تاحال متنازع ایشو ہے۔
وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اندرونی انتشار کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی صفوں میں بھی مایوسی پھیل چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے کارکنوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔