• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو اہم ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سینیٹ الیکشن سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بڑا ٹاسک سپرد کیے جانے کے بعد عثمان بزدار نے سینیٹ الیکشن سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ 2 روز میں اتحادی جماعت ق لیگ کے صدر اور اسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اس ملاقات کے ذریعے اتحادی جماعت کو سینیٹ الیکشن کی تیاری کی مشاورت میں شریک کریں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی کی ملاقات میں سینیٹ الیکشن سرگرمیوں پر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پرویز الہٰی سے مشاورت کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے آئندہ ہفتے متوقع اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سینیٹ الیکشن پر مشاورت سے حکمت عملی کی تیاری کا ٹاسک سونپا ہے۔

عثمان بزدار سینیٹ الیکشن کے پیش نظر پہلے ہی اپوزیشن ارکان اسمبلی سے رابطوں میں تیزی لاچکے ہیں۔

تازہ ترین