• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں مقیم ہزاروں پاکستانی تاحال شناختی کارڈ نہ ملنے سے پریشان


متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) میں مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ نہ ملنے کی شکایت پیدا ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 10 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

ابوظبی میں واقع پاکستانی سفارت خانے اور دبئی کے قونصل خانے کو پاکستانیوں کے شناختی کارڈ موصول نہیں ہورہے ہیں۔


پاکستانی سفارت خانے نے یو اے ای میں پاکستانی شناختی کارڈ نہ ملنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے امارات شناختی کارڈ پہنچانے والی کورئیر کمپنی کا کانٹریکٹ ختم ہوگیا ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق کورئیر کمپنی سے کانٹریکٹ ختم ہونے سے شناختی کارڈ پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

پاکستانی شناختی کارڈ نہ ملنے کے باعث کئی ہزار پاکستانی یو اے ای میں ویزا کی توسیع کروانے سے تاحال قاصر ہیں۔

تازہ ترین