ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات ’آئس‘ برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زیادہ آئس برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف کے مطابق مسافر آئس کو قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزم کو اے ایس ایف نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے سپرد کردیا ہے۔