پاکستان نے مزید 5 لاکھ ٹن چینی باہر سے منگوانے (درآمد) کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کو بھجوادی ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے مزید 5 لاکھ چینی درآمد کیے جانے کے فیصلے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ چینی درآمد کرنے کی سمری ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
حماد اظہر نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملکی سطح پر چینی کی زائد پیداوار متوقع ہے جبکہ ملک میں شوگر کے کیری اوور ذخائر کم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹی سی پی صوبوں کی مشاورت کے بعد قبل از وقت چینی درآمد کرے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی کی درآمد کے حوالے سے صوبوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ درآمدی چینی کنٹرول ریٹ پر پرچون سطح پر فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو درآمدی چینی پر سبسڈی دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔
حماد اظہر نے کہا کہ کین کمشنر کے مطابق شوگر ملز کو گنے کی وافر مقدار میں فراہمی جاری ہے۔