• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے اپوزیشن احتجاج کو غنڈہ گردی قرار دیدیا


وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی احتجاجی تحریک کو بلیک میلنگ اور غندہ گردی قرار دیدیا۔

نوشہر میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا حساب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی الیکشن کمیشن کو اپنا حساب دینا ہوگا، کوئی سمجھتا ہے غندہ گردی کرکے حساب سے بچ جائیں گے، یہ اُن کی غلط فہمی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی بلیک میلنگ اور غندہ گردی سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پورے ملک کو بے وقوف بناکر لندن بھاگے ہیں، وہ لندن میں تندرست اور مزے کر رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اگلے 5 سال بھی حکومت تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء سے متعلق اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنائی۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی میں الیکشن دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی دعوت دیتا ہوں دھاندلی کے ثبوت پیش کریں تو مستعفی ہوجاؤں گا۔

تازہ ترین