• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ: قوانین کیخلاف ورزی، حماد اعظم پر جرمانہ عائد

پاکستان کپ کے دوران ناردرن ٹیم کے بیٹسمین حماد اعظم پر قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

حماد اعظم پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ اور پلیئرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ واقعہ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ اور ناردرن کے مابین کھیلے گئے، پاکستان کپ کے پانچویں راؤنڈ کے میچ میں پیش آیا۔


حماد اعظم پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2اعشاریہ2 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

ناردرن کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے 35ویں اوور میں اس وقت پیش آیا، جب حماد اعظم نے حریف کھلاڑی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہونے پر پویلین واپس لوٹتے ہوئے جارحانہ اندازسے اپنا بیٹ اپنے پیڈ پر دے مارا۔

اس نامناسب رویے پر حماد اعظم کو قصوار قرار دیا گیا، جس پر انہوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری محمد جاوید ملک کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔

حماد اعظم پر چارجز آن فیلڈامپائرز علیم ڈار اور ثاقب خان نے عائد کیے۔

تازہ ترین