آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ رجب المرجب 1442ھ 24؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹیم جنوبی افریقہ کی پاکستان سے مقابلے کیلئے بھرپور ٹریننگ

دورہ پاکستان پر موجود جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے آج بھرپور ٹریننگ کی اور کل مہمان ٹیم کے کپتان ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔

کراچی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنی پریکٹس کے لیے میدان کا رخ کیا۔

کراچی جیم خانہ میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی، اس دوران مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی۔


جنوبی افریقی ٹیم کے جیم خانہ پہنچنے سے قبل ہی اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، گراؤنڈ کے چاروں اطراف سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود رہی۔

گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید