پیرس (جنگ نیوز )فرانس نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔ لہذا تہران اور واشنگٹن کو 2015 میں کیے جانے والے جوہری معاہدے کی طرف فوری طور پر واپس آ جانا چاہیے۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نےانٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔