لاہور،قصورر (کر ائم رپو رٹرسے،نمائندہ جنگ)لاہور میں یونیورسٹی طالبہ اور قصور میں نوجوان نے خود کشی کر لی ۔پرائیویٹ ہوسٹل میں مقیم میلسی کی(ا)نے پنکھے سے پھندا لیا،محبوبہ کی ناراضی پر سندھیاں والی کے عثمان نےزہر نگل لیا،بتایا گیا ہےکہ لاہور کے علاقہ ٹا ئو ن شپ میں میلسی کی رہائشی نجی یونیورسٹی کی طا لبہ(ا) نے پرائیویٹ ہو سٹل کے اند ر مبینہ طور پرخو د کشی کر لی جبکہ ہوسٹل میں مقیم دیگر طالبات نے وار دات کو مشکو ک قر ار دےدیا ۔ٹا ئو ۚن شپ میں 24سا لہ( ا) میلسی کی رہا ئشی ہے جور ٹا ئو ن شپ کےہی پرائیویٹ ہا سٹل میں رہا ئش پذ یر تھی، گز شتہ روز اس نے پنکھے کے سا تھ پھندالیکرخو د کشی کر لی ۔ہو سٹل میں مقیم دیگر طابات نے پو لیس کو اطلا ع دی پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر لا ش کو پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا کر تفتیش کا آ غا ز کر دیا ۔پو لیس نےلڑ کی کا مو با ئل فو ن قبضے میں لے کر مختلف پہلو ئو ں پر تفتیش کا آغاز کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دروازہ اندر سے بند نہیں تھااورلڑکی کے چیخننے چلانے کی آوازیں بھی سنائی نہیں دیں ،دوسرےواقعہ میں قصور کی بستی سندھیاں والی کے نزدیک محبوبہ کی ناراضگی سے دلبر داشتہ ہو کر ایک نوجوان نے زہریلی گولیا ں نگل کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ 20 سالہ عثمان کا گرل فرینڈ سے کسی بات پر جھگڑا ہوااور وہ اس سے ناراض ہو گئی توعثمان نےدل برداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر اقدام خود کشی کیا، تشو یش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔