• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی پشاور کے کئی اسٹیشنز زیر تعمیر ٹوائلٹس منشیات کے عادی افراد کا اڈہ بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)بی آر ٹی پشاور منصوبے کے افتتاح کے 5 ماہ بعد بھی اس کے کئی اسٹیشنز زیر تعمیر ہیں، تاحال بیت الخلا بھی نہ بن سکے، منصوبے کے لیے آمدن کا ذریعہ بننے والے کمرشل پلازے مکمل ہو سکے۔باتھ رومز میں واٹر اینڈ سینیٹریشن کا سامان نصب نہ ہونے کی وجہ سے خالی باتھ رومز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں، اسٹیشنز پر موجود باتھ رومز کے نام پر خالی کمرہ شام ہوتے ہی منشیات کے عادی افراد کا اڈہ بن گئے ہیں۔ بی آر ٹی پشاور کا افتتاح 13اگست 2020کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا ۔5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر بیشتر بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے تاحال باتھ رومز تک نہیں بن سکے ہیں۔ منصوبہ کی آمدن میں اضافہ کے لیے تین کمرشل پلازے بھی تعمیر ہونا تھے جو ابھی تک نامکمل ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ درپیش مسائل کی وجہ سے تعمیراتی کام رکا ہوا تھا جو آئندہ 20 سے 25 دن میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، باتھ رومز اور کمرشل پلازوں کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین