• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کی اجازت دی جائے،ڈاکٹر شوکت بنگش

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال کے چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر شوکت علی بنگش نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں بنائی گئی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں موجود ویکسین پاکستان میں اتنی موثر ثابت نہیں ہوسکتی کیونکہ ہر ملک اورمختلف خطوں میں کورونا وائرس مختلف شکل میں موجود ہے دنیا میں ایک جیسا کورونا وائرس نہیں بلکہ مختلف ہے اور یہ کہ کورونا ویکسین اس بات کی سوفیصد یقین دہانی نہیں کراسکتی کے ویکسین لگانے کے بعد کورونا نہیں ہوگا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے بعد تیسری لہر زیادہ خطرناک ہوگی ہمیں عالمی ادارہ صحت اور طبی اصولوں اور ایس او پیز اپنانے سے ہی وبا سے چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے،ڈاکٹر شوکت علی بنگش نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین