• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باوجود آسٹریلین اوپن کے انعقاد پر عوام سراپا احتجاج

میلبرن میں سال کے پہلے گرین ڈص سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے لیے ٹینس اسٹار پہنچنا شروع ہو گئے لیکن آسٹریلین عوام نے کورونا و ائرس کی بدترین صورتحال کے دوران ایونٹ کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا میں متعدد غیرملکی افراد پھنسے ہوئے ہیں اور اس ہنگامی صورتحال میں کھیلوں کے عالمی ایونٹ کے انعقاد پر آسٹریلین عوام سراپا احتجاج اور حکام سے نالاں نظر آتے ہیں۔

آسٹریلیا سے واپس اپنے وطن لوٹنے والوں کی تعداد آدھی ہو گئی ہے اور ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایمریٹس ایئرلائن نے سڈنی، میلبرن اور برسبین کے لیے پروازیں غیرمعینہ مدت تک منسوخ کردی ہیں۔

آسٹریلین عوام نے گرینڈ سلیم اوپن کے انعقاد کے فیصلے کر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکام 1200 انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے کیسے جگہ نکالیں گے جبکہ ان کے اپنے شہریوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

تازہ ترین