• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور کا عائزہ خان کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

پاکستان کی معروف اور کامیاب اداکار جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور اُن کے شوہر اداکار، میزبان و ماڈل دانش تیمور کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویرں شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں انسٹا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں خوبرو عائزہ خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی ہے، اسی سلسلے میں دانش تیمور کی جانب سے عائزہ خان کے ہمراہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی اور اُن کے لیے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا گیا ہے۔

دانش تیمور کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ امید کرتے ہیں وہ اسی طرح اپنی ساری زندگی ایک ساتھ گزاریں گے اور آخری سانس تک ایک ساتھ رہیں گے۔‘


دانش تیمور کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر عائزہ خان کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے کیپشن میں لال رنگ کے دل کا ایموجی بنایا ہے۔


اس سے قبل عائزہ خان نے سالگرہ کی مباکباد دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا، عائزہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ جلتی ہوئی پھلجڑی پکڑے ہوئے ہیں۔

فوٹو کے ساتھ اپنے پیغام میں عائزہ نے لکھا کہ اس اسپیشل دن پر میری زندگی میں آپ لوگوں کا شکریہ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اگر مقبولیت کی بات کی جائے تو دانش تیمور سے زیادہ عائزہ خان کے فالوورز زیادہ ہیں۔

تازہ ترین