• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان آج اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ’یاریاں‘ اور ’مہرپوش ‘جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تصویر  میں انہوں نے بیبی پنک رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنی نئی تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ موجودہ لمحے میں جیتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔‘


عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی خوب مقبول ہو رہی ہے جس پر اُن کے مداح و فالوورز اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی اس تصاویر پر  لائیکس اور دعائیہ  کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اب سے کچھ دیر قبل عائزہ خان کلی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں عائزہ خان کو اُن کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان خان کا اسٹوری میں اپنے بچوں کے لیے کہنا ہے کہ ’ میری دنیا تجھ میں کہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے اپنے مداحوں اور فالوورزکے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جو اُنہوں نے خصوصی طور پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ریکارڈ کیا ہے۔

عائزہ خان نے خصوصی طور پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔‘

تازہ ترین