• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاروں کی زندگی میں سب سے خوفناک چیز کیا ہوتی ہے؟

بھارتی متنازع بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے مداحوں کو اداکاروں کی زندگی کی سب سے بُری بات سے آگاہ کردیا۔  

بالی ووڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز اٹھانے والی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی زندگی سے متعلق ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’اقربا پروری اور مووی مافیا کے علاوہ اداکار ہونے کی سب سے زیادہ خوفناک چیز رات کی شفٹس ہوتی ہیں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اُس وقت اداکاروں کا سونے کا وقت شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہماری ڈائیٹ اور نظام زندگی شدید متاثر ہوتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’پہلی چند راتوں میں مجھے بھوک کی کمی محسوس ہورہی تھی لیکن اب میں انتطار کررہی ہوں کہ آخر میرا جسم کب اس روٹین کا عادی ہوگا۔‘

واضح رہے کہ کنگنا رنوت ان دنوں بھوپال میں ہیں جہاں وہ اپنے آنے والی نئی  فلم’دھکڑ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کنگنا رناوت اس فلم میں ایک جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس انڈسٹری کو ’گٹر‘ سے بھی تشبیہ دی تھی۔

تازہ ترین