صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سکھر میں ایک ہزار سے زائد مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈھائی سال میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار کر دیا ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کرنے والوں نے ملک بھر میں سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرا دیا ہے۔