• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج


عمر کوٹ میں پی ایس 52 کے  ضمنی انتخاب میں 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 19117ووٹ لےکر آگے اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ارباب غلام رحیم 9068 لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

جی ڈی اے کی طرف سے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ مد مقابل ہیں۔

دوسری جانب دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم  ہوا جس میں  کئی افراد زخمی  ہوئے۔

تازہ ترین