بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے شوہر روہن پریت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ کو دلچسپ انداز میں وارنگ دے ڈالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اس نوبیاہاتا جوڑے نے روہن ہی کے ایک گانے کی لپ سنک ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو کے ساتھ نیہا ککڑ نے لکھا ’سابقہ گرل فرینڈ کال کر رہی ہے؟ اچھا! کر تو کال پھر بتاتی ہوں۔
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ہنستے ہوئے روہن پریت سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ گانا بہت پسند ہے۔