• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جمیل احمد کے اعزاز میں بلدیہ کی تقریب
خورشید احمد شاہ سینئر ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ کراچی جمیل احمد سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کو الوداعی تقریب میں شیلڈ پیش کررہے ہیں اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود ہیں

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ کراچی جمیل احمد کو 34 سالہ مدت ملازمت سے ریٹائر منٹ کے موقع پر محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمٰی کراچی نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر کے ایم سی کے موجودہ اور سابقہ افسران محمد ریحان خان سابق سینئر ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت ، سید رضا عباس رضوی سینئر ڈائریکٹر ٹرمینل ، سیف عباس حسنی سینئر ڈائریکٹر ، خورشید احمد شاہ سینئر ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت ، عمران احمد راجپوت ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت، ناہید عابدہ ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس ، کنور ایوب ڈائریکٹر اسپورٹس ، کہف الوریٰ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ، افسر حسین ، منظور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر، جمیل احمد سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ، ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس عاطف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر کلچر ، سید شائق علی ، نوید احمد ، فیصل ظفر ، عبدالمتین و دیگر نے شرکت کی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کلچر اور اسپورٹس کو فروغ دینے میں جمیل احمد کا بہت اہم کردار رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس شہر کی کرکٹ کی ترقی میں بھی وہ پیش پیش رہے ہیں، محمد ریحان خان نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،رضا عباس رضوی ، سیف عباس حسنی، ناہید عابدہ ،عمران احمد راجپوت نے کہا کہ محکمے کے لئے ان کی بڑی خدمات ہیں،جمیل احمد نے کہاکہ میں محکمہ کھیل و ثقافت خصوصاً خورشید احمد شاہ اور ندیم خان کا بے انتہا مشکور ہوں، میری تربیت اور شخصیت سازی میں سیف الرحمٰن گرامی مرحوم کا بڑا اہم کردار رہا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،نظامت کے فرائض ندیم خان نے سر انجام دئیے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین