• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IHRM انسانیت کیلئے آواز بلند کر رہی ہے،رانا بشارت

لندن ( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ 40سے زیادہ ممالک میں عملی طور پر کام کرنے والی دنیا کی بڑی آگنائزیشن ہے، یہ پاکستان کی واحد آگنائزیشن ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر انسانیت کیلئے آواز بلند کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہارانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی سالِ نو کی پہلی آن لائن کانفرنس میں مقررین نے کیاجو 17 جنوری کو زیر صدارت رانا بشارت علی خان بانی و صدرمنعقد ہوئی، کانفرنس کی میزبانی ڈاکٹر عبدالمالک خاتمی نے کی، آن لائن کانفرنس میں 40 ممالک کے ممبران موجود تھے جنہوں نے اپنے ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنے تجربات شیئر کیے۔ صدر رانا بشارت علی خان نے شریک سفرا اور IHRM کے ممبران کی جانب سے تحریک کے بارے میں پوچھے گئےسوالات کا جواب دیا تاکہ مناسب افہام و تفہیم کو بڑھایا جاسکے۔رانا بشارت نے بتایا کہ IHRM عالمی سطح پر پسماندہ برادریوں کی حفاظت اور ان کےحقوق کی جدوجہد کیلئے قائم کی گئی ہےاور اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، رانا بشارت علی خان نے IHRM کے اغراض و مقاصد بھی بتائے، اور سفیروں کو اپنے ممالک میں ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے اور انفرادی حیثیت میں آرگنائزیشن سے متعلق ویڈیو کلپ بناکرسوشل میڈیاپر ڈالنےکا کہا تاکہ عالمی سطح پر IHRM کو فروغ دیا جاسکے۔ سری لنکا ، کینیا ، کولمبیا ، نائیجیریا ، فلپائن ، پاکستان ، مصر ، عراق ، بنگلہ دیش ، ہندوستان ، کیمرون ، اردن ، مریم ، الجیریا ، گھانا ،ڈینن ، پیرو ، لندن ، سوڈان ، کولمبیا ، تنزانیہ ، یمن ، لبنان ، صومالیہ ، کوریا ، سیرون ، تیونس ، کشمیر سمیت اور بہت سے ممالک کےسفیران اس آن لائن کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 
تازہ ترین