• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی شخصیت ٹھیکیدار چوہدری ریاض وفات پاگئے

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) مسلم کانفرنس لندن کے سابق صدرچوہدری محمد بشیر رٹوی اور سماجی شخصیت چوہدری علی شان کےخالہ زاد بھائی ٹھیکیدار چوہدری ریاض اپنے گھربارو آف لیوشم کٹفورڈ لندن میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، ٹھیکیدار چوہدری ریاض کا آبائی تعلق چلیار ڈڈیال آزاد کشمیر سے تھا، مرحوم کی میت کوپاکستان روانہ کردیا گیا تھااور گزشتہ روزان کی نماز جنازہآبائی گاؤں میں ادا کرکے تدفین کردی گئی ، وفات پر چوہدری اکبر، پیڑیاٹ کے صدر چوہدری طارق، چوہدری امیر زمان حنفی، رضوان شان، عدنان شان، چوہدری جاوید، چوہدری صنوبر، عمار اکبر ،چوہدری زیارب، چوہدری امتیاز ،پیٹربراء میں مقیم کاروباری شخصیت اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز ، راجہ سکندر، مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر چوہدری زیارت، حاجی شبیر ،حاجی حنیف، حاجی لطیف ،سکندر اعظم چوہدری صعوبت حنفی اور دیگر نے تعزیت اور ان کے بیٹے چوہدری گلفراز سے ہمدردی کا اظہا کیا ہے۔
تازہ ترین