• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری پارٹی کی خواہش صاف و شفاف سینیٹ الیکشن ہیں،شازیہ مری


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی خواہش صاف و شفاف سینیٹ الیکشن ہیں،وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرام نے کہا کہ جن لوگوں کوویکسین لگی ان میں 5 فیصدکومعمولی بخارہواباقی سب ٹھیک رہے۔اوپن بیلٹ سینیٹ انتخابات کے لئے آئینی ترمیم ضروری ہے،اس حوالے سےسیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی خواہش صاف شفاف سینیٹ الیکشن ہیں ہماری تو خواہش یہ بھی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات بھی صاف و شفاف ہوں جس میں ہر شخص کو اپنے رائے کے اظہار کی آزادی مل سکے اور وہ جس کو ووٹ ڈالے اس کا ووٹ وہیں نکلے تاہم ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کے عام انتخابات کا پورا پراسیس ہی بدل دو تاہم اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اسی طریقے سے سینیٹ کے الیکشن کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے وہ آئین کو دیکھے بغیر نہیں ہوسکتی ۔مسئلہ اس حکومت کا ہے کہ اس نے عجلت میں جاکر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا حالانکہ جو بھی تبدیلی ہے وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے ۔

تازہ ترین