• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کراچی سے داعش کی مالی معاونت کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بٹ کوائن کے ذریعے کراچی سے شام داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم راجہ عمرخالد اب تک لاکھوں روپے شام منتقل کر چکا ہے۔ یہ بات ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے انچارج ٹیرر فنانسنگ یونٹ راجہ عمر خطاب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی، راجہ عمر خطا ب کے مطابق ملزمان شام میں داعش کی خواتین کو پیسے بھیج رہے تھے، ملزم عمر خالد نے موبائل فون والا اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا اور اس اکاؤ نٹ کے ذریعے لوگوں سے پیسے جمع کرتا تھا، پھر یہ پیسے حیدر آباد میں ایک اور اکاؤنٹ میں منتقل کئے جاتے تھے، حیدرآباد میں ملزم ضیاء پیسوں کو ڈالر اور پھر بٹ کوائن میں منتقل کرکے شام منتقل کرتا تھا،ملزمان ایک سال کے اندر 10 لاکھ روپے سے زائد منتقل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین