• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اپنی منی ٹریل کی 4 ہزار رسیدیں دیدے، عندلیب عباس


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی منی ٹریل کی 4 ہزاررسیدیں دیدے،ن لیگ کی رہنما مائزہحمید نے کہا کہ تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کی تفصیلات ہمیں کیوں نہیں دی جارہی،پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ یہودی یابھارتی کیوں پی ٹی آئی کوفنڈبھیج رہے ہیں۔

ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات مفادات کا تصادم ہے، تحریک انصاف کے 23اکاؤنٹس کی تفصیلات ہمیں کیوں نہیں دی جارہی

اسکروٹنی کمیٹی کہتی ہے اس پر شدید دباؤ ہے اس لئے اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دے سکتی، اس صورتحال میں اپوزیشن الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کے علاوہ کیا کرسکتی ہے، یہودی لابی پاکستان کے مفادات کیخلاف ملک میں کام کررہی ہے۔

تازہ ترین