• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات ممالک جنرل اسمبلی میں ووٹ کے حق سے محروم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سات ممبر ممالک کو ان کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جنرل اسمبلی اجلاس میں ووٹ کے حق سے محروم کردیا ہے ان ممالک میں ایران، نائیجر،لیبیا،وسطی افریقی ریاست، کانگو، برازویلی، جنوبی سوڈان اور زمبابوے شامل ہیں،

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب یہ ساتوں ممالک جنرل اسمبلی کے کسی بھی اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے.

غیرملکی نشریاتی ادارے کےمطابق انتونیو گوتریس کی طرف سے صدر جنرل اسمبلی میں وولکن بوزکیر کو لکھے گئے خط کے مطابق جن ممالک نے واجبات ادا نہیں کیے ان ممالک کا ووٹ کا حق معطل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے خط کے مطابق ایران کی طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 16.2 ملین ڈالرزواجب الادا ہیں.

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ بجٹ تین اعشاریہ دو بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بجٹ اس کے علاوہ ہے۔

تازہ ترین