• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری کردیا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری کردیا۔

دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو ٹوئٹ کی۔

ڈوین جانسن کی ’ینگ راک‘ نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈوین جانسن نے یہ ٹیزر اپنے والد کی پہلی برسی کے ٹھیک ایک دن بعد شیئر کیا اور لکھا کہ کاش میرے والد آج یہ دیکھنے کے لئے یہاں موجود ہوتے۔

واضح رہے کہ یہ سیریز 16 فروری کو امریکی ٹی وی پر نشر ہوگی۔

تازہ ترین