• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کا احتجاج، شیخ رشید کا کنٹرول روم کا دورہ


وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے، ان کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اتحاد کے باعث پیش آنے والی صورتِ حال کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی، پر امن احتجاج کی اجازت ہے۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہراہِ دستور پر پہلی دفعہ احتجاج کی اجازت دی گئی ہے، امید ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پرامن رکھے گی۔


واضح رہے کہ آج کے پی ڈی ایم کے احتجاج کے سلسلے میں وزارتِ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے اسلام آباد کی صورتِ حال کو مانیٹر کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی و سخت انتظامات بھی کیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین