• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف پی سی بی کے فیصلوں سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پی سی بی والےپہلے غلط فیصلےکرتے ہیں پھر انہیں درست کرنے کو مزید غلطیاں کرتے ہیں۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ کپتان بنانے کے چکر میں کئی نوجوانوں کو ضائع کیا جا چکا ہے، پہلے سرفراز کو کپتان بنا کر ضائع کیا، اب بابراعظم کو کپتان بناکر زیادتی کی گئی۔

‏سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے مشورہ دیا کہ جب کرکٹرز تجربہ کار ہوجائیں تو انہیں کپتانی سونپیں۔


‏مصباح الحق کے دو عہدے اپنے پاس رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو عہدے کوئی نہیں چلا سکتا، مصباح الحق کوصرف چیف سلیکٹر بنانا چاہیےتھا۔

‏انہوں نے کہا کہ مصباح الحق بلاشبہ اچھا کپتان رہا لیکن کوچنگ اس کے بس کی بات نہیں۔

‏ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، جسےچاہیں کوچز بنائیں،بورڈ کی مینیجمنٹ اچھی نہیں ہوگی تونتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین